23 نومبر، 2026، 5:36 PM

امریکہ میں مزید نظامی بحران کا خدشہ؛ شہریوں کو تیار رہنے کا انتباہ

امریکہ میں مزید نظامی بحران کا خدشہ؛ شہریوں کو تیار رہنے کا انتباہ

ایک امریکی عہدیدار نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دنوں کے دوران ملک میں مزید ٹیکنالوجی تعطل اور خلل پیدا ہو سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس، جی کلائٹن نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دنوں میں ملک کے ٹیکنالوجی سے متعلق خدمات کے شعبے میں مزید تعطل پیدا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی شہریوں کو مزید تعطل کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

ان کا دعویٰ تھا کہ اس کی وجہ کمپنیوں اور سرکاری اداروں کے نظام کی اپ ڈیٹس ہیں۔

کلائٹن نے کہا کہ مسائل، خامیوں اور خدمات کی بندش کا سامنا ناگزیر ہے۔

واضح رہے اس سے قبل امریکی صدر نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ میں پیدا ہونے والے تعطل کے سلسلے کی وجہ کمپنیوں کے نظام کی اپ ڈیٹس ہیں۔

یاد رہے گزشتہ چند روز کے دوران امریکہ میں بینکاری خدمات میں بڑے پیمانے پر خلل، پروازوں کی بندش اور ایف بی آئی (FBI) اور وزارتِ زراعت کے دفاتر ہیک ہونے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

کلائٹن نے دعویٰ کیا کہ یہ تعطل دوسرے ممالک کی جانب سے منظم حملوں کا نتیجہ نہیں ہیں۔

News ID 1943068

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha